ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شادیوں اور فنکشن کے لئے سرکاری بسیں کانٹراکٹ پر لینے والوں کے لئے کرایہ میں کی گئی ہے تخفیف

شادیوں اور فنکشن کے لئے سرکاری بسیں کانٹراکٹ پر لینے والوں کے لئے کرایہ میں کی گئی ہے تخفیف

Sat, 09 Jan 2021 17:00:19    S.O. News Service

بنگلورو،9؍جنوری (ایس او نیوز)  شادیوں اور دوسرے فنکش کے لئے جو لوگ کے ایس آر ٹی سی کی لگژری بسیں کانٹراکٹ  پر لینا چاہتے  ہیں ان کے لئے محکمہ کی طرف سے  کرایہ  میں تخفیف کا اعلان کیا گیا ہے۔

کے ایس آر ٹی سی کی طرف سے جاری اعلان کے مطابق کانٹراکٹ کی بیناد پر لی جانے والی 47سے 49سیٹوں والی آئیراوتی کلب کلاس (ملٹی  ایکسیل) بسوں کے لئے فی کیلومیٹر 5تا 10روپے تخفیف ہوگی جبکہ 32سیٹوں والی اے سی سلیپر بسوں کے لئے 5تا 6روپے  فی کیلو میٹر کمی  ہوگی۔ اسی طرح 40سیٹوں کی فلائی بسوں کے لئے فی کیلو میٹر 10تا 16روپے کی تخفیف رکھی گئی ہے۔البتہ سفر کا فاصلہ 400تا500کیلو میٹر طے ہونا ضروری ہوگا۔


Share: